
ناندیڑ 15 جولائی (ورق تازہ نیوز) ضلع کلکٹر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ضلع میں ایمبولینس کا ترمیم شدہ کرایہ طے کیا گیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر شیلیش کامت نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتایا ہے کہ اس کے مطابق شرح وصول کی جانی چاہئے۔
ممبئی ہائی کورٹ نے 9 جون 2020 کو ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایمبولینسوں کے لئے نظرثانی شدہ کرایے پر علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کریں۔ اس کے مطابق ایمبولینس کے نرخ طے کردیئے گئے ہیں۔
کیا رہیں گے ایمبولنس کے کرایے؟
-
ایمبولینس کا کرایہ ماروتی وین کے لئے 25 کلومیٹر یا 2 گھنٹے کے لئے 500 روپے فکسڈ ، اور فی کلومیٹر 12 روپے رہے گا.
-
ٹاٹا سومو اور میٹیڈور جیسی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ گاڑیاں 25 کلومیٹر یا 2 گھنٹوں کے لئے 550 روپے فکسڈ اور فی کلومیٹر 25 روپے پر کرایے پر دی جائے گی.
-
ٹاٹا 407 سوراج مزدا وغیرہ کی ساخت پر بنی گاڑیوں کا، 25 کلومیٹر یا 2 گھنٹے کا کرایہ 650 روپے ، اور فی کلومیٹر کرایہ 14 روپے طئے کیا گیا ہے ۔ I.C.U. یا ایرکنڈیشنڈ گاڑیاں 25 کلومیٹر یا 2 گھنٹوں کے لئے 1000 / – روپے فکسڈ اور فی کلومیٹر 24 روپے پر دستیاب ہوں گی۔
ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر شیلیش کامت نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اسطرح کی اطلاع دی ہے.