پب جی گیم پر دو گروپوں پرتشدد جھڑپ،4زخمی

شاملی:24اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع شالی شہر کے کوتوالی علاقے میں پیر کو پبجی گیم کھیلنے سے ضمن میں بچوں کے درمیان ہوئے تنازع میں ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے گھر پر حملہ کردیا اس دوران کی گئی فائرنگ میں دو لڑکیوں سمیت چار افراد چھرا لگنے سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حسن پور لساڑھی گاؤں باشندہ سنجے شرما کا بیٹا امن و دوسرے گروپ کے گولو عرف وشال کے بیچ اتوار کی شام پبجی گیم کھیلنے کے سلسلے میں تنازع ہوگیا تھا۔ اس ضمن میں آج دونوں گروپوں گالم گلوج کرتے ہوئے ایک دوسرے کو دھمکی دینے لگے۔ بات بڑھنے پر ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ اس حادثے میں د ولڑکیاں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے تک حملہ آور موقع سے فرا رہوگئے تھے۔پولیس نے زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ اس سلسلے میں سریندر شرما نے شہر کوتوالی میں ملزمین کے خلاف تحریر دے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کرہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading