ناندیڑ:17جولائی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں کورونا وباءکو پھیلنے سے روکنے کیلئے میونسپل کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے کی ہدایت پر چھ زونل دفاتر میں چھ اورکرفیو کے دوران مزید پندرہ کورونا کنٹرول دستے تشکیل دئےے گئے ہیں ۔وباءکو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چہرے پرماسک نہ لگانے پر زونل دفتر نمبر1تروڑا سانگوی کے دستہ نے 1200 روپے‘زونل دفتر نمبر 4 وزیرآباد کے دستہ نے 1100روپے “زونل نمبر5اتوارہ کے دستے نے2500 روپے ‘اور زونل دفتر نمبر6 سیڈکوکے دستہ نے 500 روپے اور کرفیو کے دوران تشکیل دستہ نمبر 3اور4 نے 2400 روپے جبکہ کرفیو میں دوکانیں جاری رکھنے پر دستہ نمبر1 تروڑا سانگوی نے سات ہزار روپے وزونل دفتر 3 گنیش نگر نے سیل کردہ دوکانوں سے آٹھ ہزار روپے600 روپے سمیت23ہزار300 روپے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔