کورونا کے دوران 71229 کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری

Story-15-1نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے کورونا دور کے دوران ٹیکس دہندگان کی مدد کے مقصد سے 71229 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے ہیں۔سی بی دی ٹی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 11 جولائی تک 21.24 لاکھ ٹیکس دہندگان کو یہ رینڈ جاری کئے گئے ہیں۔ کورونا کے دوران ٹیکس دہندگان کے لیکویڈیٹی کے مسئلے کو دور کرنے میں مدد کے مقصد سے حکومت نے گزشتہ 8 اپریل کو زیر التوا ریفنڈ کو تیزی سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


19.79 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 24603 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گے ہیں جبکہ 1.45 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 46626 کروڑ روپے کے کارپوریٹ ٹیکس ریفنڈ کئے گئے ہیں۔حکومت نے ٹیکس دہندگان کو کسی مشکل کے بغیر ٹیکس سے متعلق خدمات فراہم کرنے پر زور دی اہے اور وہ اس سے بخوبی واقف ہیں کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس مطالبے کو پورا کرنے اور ریفنڈ ملنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔


سی بی ڈی ٹی نے اس پر زور دیا ہےکہ ٹیکس سے متعلق سبھی مانگوں کو ترجیحی بنیاد پر دیکھا جائے گا اور اسے 31 اگست 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔ اصلاح کی درخواست دینے والوں اور اپیل کرنے کے احکام کو آئی ٹی بی اے پر اپ لوڈ کیا جائے گا اور اب اصلاح اور اپیل کا کام صرف آئی ٹی بی اے پر ہی ہوگا۔
محکمے نے یہ بھی اعادہ کیا کہ جلدی ریفنڈ کے لئے محکمہ انکم ٹیکس کے ای میل کا فوری طور جواب دیا جانا چاہیے ۔ اس سے انکم محکمہ ٹیکس ٹیکس دہندگان کے ریفنڈ کو جلد جاری کرسکے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading