مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 8000 سے زیادہ نئے معاملے

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 8000 سے زیادہ نئے معاملے

ممبئی، 17 جولائی (یو این آئي) ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ کے آٹھ ہزار سے زیادہ نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس بیماری سے 258 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کے روز مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8308 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،92،589 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11،452 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو 8641 معاملے رپورٹ ہوئے تھے اور 266 افراد کی موت ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کے کے تازہ معاملوں ممبئی میٹروپولیس سے 1214 معاملے سامنے آئے ہیں اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 99،164 ہوگئی ہے، اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 23،948 ہے۔ آج ممبئی میں کورونا سے متاثرہ 62 افراد فوت ہوگئے ہیں، جہاں کورونا وائرس کی زد میں اب تک 5585 افراد کی جان جاچکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading