ناندیڑ:ٹرافک پولس ملازم صادق پٹھان کاانتقال

sadiq

ناندیڑ:9مئی ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہرپولس ٹرافک برانچ کے نائیک پولس صادق خان پٹھان عمر 53سال ساکن شاردا نگر ناندیڑ کا آج علی الصبح دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔
ان کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے انھیں 3 مئی کو شہر کے اسپتال میں شریک کیا گیا تھا ۔ طبعیت ٹھیک ہونے کے بعد انھیں گھر بھیج دیاگیاتھا لیکن آج 9 مئی ہفتہ کو دوبارہ طبعیت خراب ہوگئی اس کے بعد انھیں شہر کے دواخانہ لے جایاگیا جہاں پرڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی اس کے بعد دواخانہ کے سرکاری ملازمین کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی

انھوں نے مرحوم صادق پٹھان کے جنازے کودفن کرنے نہیں دیا اور اسے سرکاری جنرل اسپتال لے گئے جہاں ان کاسواب لے کرکورونا کی جانچ کی جارہی ہے ۔

اس دردناک خبر سے شہریان بالخصوص مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ مرحوم صادق پٹھان کے پسماندگان میں بیوی ‘دو لڑکے ‘دو لڑکیاں ہیں ۔ خدا وند قدوس مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و تحمل عطا کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading