مالیگاوں:9مئی ۔(ورق تازہ نیوز)اردو زبان وادب کے معروف ناول نگار ‘افسانہ نگار اور صحافی احمدعثمانی کا آج شب دس بجے دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ وہ اردو کے مشہور جریدے ماہنامہ ’بیباک“ (مالیگاوں) کے مدیر تھے اور انکی ادارت میں پرچہ شائع ہورہاتھا ۔احمدعثمانی کے ساتھ آٹھ دن قبل ایک شدیدصد مہ پیش آیاتھا انکے فرزند کی اچانک دل کادورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی ۔وہ ابھی اس صدمہ سے باہر نکل نہیں پائے تھے کہ انھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔
انکے ناول اور افسانے پوری دنیا میں کافی مشہور ہوئے ہیں ۔وہ مشفیق مدیر تھے ۔خوش مزاج ‘ملنسار انسان تھے ۔انکے انتقال کی خبرمالیگاوں کے مقصود اشرف نے دی ۔آج شب بارہ بجے انکی تدفین عمل میں آگئی ہے ۔ ڈاکٹر فہیم احمدصدیقی ‘ محمدتقی مدیراعلیٰ ور ق تازہ ‘ ایڈوکیٹ محمدبہاءالدین ‘ محمدشفیع احمد قریشی ‘ڈاکٹرشجاعت علی ( پرنسپل )اور دیگر ادیب و شعراءنے احمدعثمانی کی اچان ک موت پراپنے گہرے رنج و افسوس کااظہار کیا ہے۔