ناندیڑ:نوجوان پر جان لیواحملہ‘دونوجوانوں کو پولس کسٹڈی

aretناندیڑ :23جولائی۔(ورق تازہ نیوز)نوجوان کے ایک گروپ نے دوسرے نوجوان پر حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی اس معاملے میں دو افراد کو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایس گﺅئی نے تین یوم تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔17جولائی کو شب گیارہ بجے سنتوش میگھارام واگھمارے ساکن شیونگر کو نوجوانوں کی ایک ٹولی نے زبردست مارپیٹ کی تھی ۔ اس دوران تلوار کے وار میں سنتوش کی گردن پرچوٹ لگی تھی اور58 ٹانکے لگے تھے ۔شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں جرم درج کیاگیا تھا ۔ 22جولائی کو پی آئی چندرشیکھر چودھری کی رہنمائی میں شیو کمار عمر 30سال ساکن منتری نگر ور اکشے گیانیشور 19 سال ساکن برہمپوری کو گرفتار کیاگیا ۔ ان دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیاگیا ۔پولس نے عدالت میں کہاکہ مارپیٹ میں سنتوش واگھمارے شدید زخمی ہوا ہے اور اسپتال میںزیرعلاج ہے اسلے دونوں ملزمین کو پولس کسٹڈی دی جائے ۔جج نے اسے منظورکرتے ہوئے 26 جولائی تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading