ناندیڑ:نعیم خان کوجئے پور میں صحافتی ایوارڈملنے پرنوبل اسکول میں تہنیتی تقریب

ناندیڑ:6فروری:(ورق تازہ نیوز) شکتی فلمز کی جانب سے 30 جنوری کو راجستھان کے جئے پور شہر میں قومی سطح پر شعبہ صحافت میں عمدہ خدمات انجام دےنے والے صحافےوں کے لےے اےوارڈ کا اعلان کےا گےا تھا۔ جس میں مہاراشٹر کے ناندیڑ سے ضلع سے ناندیڑ ٹوڈے نیوزپورٹل کے مدےر نعےم خان سلےم خان کا نام بھی شامل تھا ۔جئے پورمیں منعقدہ اس تقریب میں نعیم خان کومہمانان خصوصی کے ہاتھوں ایوارڈ دیا گیا تھا ۔اس ایوارڈ کے حصول پرناندیڑ کے لےبر کالونی میں واقع نوبل ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب عبدالماجد صاحب نے نعےم خان کی گلپوشی کرکے انھیں مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ نعےم خان نے اپنے والدےن اور اسکول اور ناندےڑ شہر کا نام بھی روشن کےا ہے ، اس موقع پر نوبل اسکول کے اساتذہ محمد عبدالودود ،ادرےس احمد،عبدالقےوم خان ،محمد زبےر احمد ،محمد عمران،سےد فےروز‘،فہےم الدےن موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading