ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کا بجٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش

ناندیڑ: 5 مارچ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کا سال 2019۔ 2020 کا بجٹ آج 5 مارچ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ۔کمشنرلہوراج مالی نے اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین فاروق علی خان کو پیش کیا۔

یہ کمیٹی بجٹ تخمینہ کامطالعہ کرے گی ۔ سال 2018اور سال 2019-2020 کااصل بجٹ پیش کیا ۔اس موقع پر کمیٹی کے ارکان شمیم عبداللہ‘ مسعود احمد خان‘بھانوسنہ راوت ‘ راجےش ینم ‘ شری نواس جادھو‘ فاروق حسین ‘ عبدالرشید عبدالغنی ‘جوتی کلکرنی‘موہنی یونکر‘ ارونا کوکاٹے موجود تھے اس کے علاوہ کارپوریشن کے شہر سکریٹری اجیت پال سنگھ سندھو‘ ڈپٹی کمشنر دیپا ٹھاکر‘ ڈپٹی کمشنر ویلاس بھوسی کر ‘چیف اکاونٹنٹ شوبھا منڈے کے علاوہ دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading