ناندیڑ:قدیم شہرمیں گروہی تصاد م

ناندیڑ:25فروری(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے کیلامارکیٹ علاقہ میں آج شب کچھ دیر قبل معمولی بات پر علاقہ کے کارپوریٹر کے حامیوں اورباغبان برادری کے نوجوانوں میں زبردست مارپیٹ ہوگئی۔

اس واقعے کی تفصیل اس طرح ہے کہ اتوارہ علاقے کے کانگریس پارٹی کے کا رپوریٹر اور باغبان ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے حامیوں کے درمیان اتوارہ کیلامارکیٹ کی دوکانوں کا الاٹمنٹ اور اس علاقے کے ٹرافیک کے مسائل پر بحث و تکرار ہوگئی اس کے بعد ان افراد میں ایک کارپوریٹر کے ساتھ مارپیٹ کی جس کی اطلاع کارپوریٹر کے حامیوں کو ملتے ہی انہوں نے بھی باغبان برادری کے ایک نوجوان محمد اکبر کو شدید مار پیٹ کی اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور اتوارہ پولیس کے افسران و ملازمین بھی فی الفور یہاں پہنچ گئی واقعے کی اطلاع قدیم شہر میں پھیل گئی جس کے بعد کانگریس پارٹی کے دیگر کارپوریٹرس اور لیڈران نے دونوں گروپس سے بات چیت کرکے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اسٹیشن میں دونوں گروپس ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروانے کے لئے پہنچ گئے تھے لیکن تادم تحریر مقدمہ درج کرنے کی اطلاع نہیں ملی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading