شہرناندیڑ:ایک شادی ایسی بھی۔

6گھنٹے قبل تقریب رسم رونمائی ‘تقریب شادی میں تبدیل!
ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) آج کل شادیوں میں بے جاخرچ عام ہوگیا ہے۔غیر ضروری رسم و رواج ‘شان و شوکت اور آن و بان شادیوں کی پہچان بن گئی ہے ۔ شادی خانوں ‘ پکوان ‘اورنمائش کے سازوسامان پرضرورت سے زیادہ خرچ کرکے ہر شخص ایک دوسرے پر بازی لے جاناچاہتا ہے ۔ اس ماحول میںاگر کوئی فضول خرچی اورغیر ضروری رسم و رواج سے پرہیز کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ اپنی اولادوں کی شادی کرتا ہے تو یہ شادی یقینا ایک مثالی شادی بن جاتی ہے ۔

ایسی ہی ایک شادی بروزاتوار 24فروری 2019ءکو شہر کے نوبل فنکشن ہال نزد واجے گاوں میں انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی ۔ اشرف نگر کے ساکن محمد نثاراحمد ( موٹرمیکانیک) کی دخترثمیہ پروین (B.E.Prod) کارشتہ پبلک ورکس ڈویژن(پی ڈبلیوڈی ) کے سینر کلرک محمدعامر کے فرزند سلمان اشعر کے ساتھ چار ماہ قبل طئے ہواتھا اور اس وقت یہ طئے کیاگیاتھا کہ 24 فروری 2019 ء کوفنکشن ہال میں تقریب رسم رونمائی انجام دی جائے گی ۔ساری تیاریاں ہوچکی تھیں ۔دبئی میں برسرخدمت نوشہ محمدسلمان اشعر چند دنوں کی تعطیل لے کر پروگرام سے دو دن قبل ناندیڑ پہنچا ۔ نوشہ اوراُس کے قریبی رشتہ داروں نے آپس میں مشورہ ہوا کہ اگر یہ تقریب رسم رونمائی ‘تقریب عقد نکاح میں تبدیل ہوجاتی ہے تو اس سے فضول اخراجات ‘غیرضروری رسم ورواج اور ویزہ وغیرہ کی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ یہ تجویز عروس کے والدین اورقریبی رشتہ داروں کے سامنے جب رکھی گئی تو انھوں نے اسے فوری قبول کرلیا ۔ تقریب رونمائی کو تقریب عقد نکاح میں تبدیل کردیاگیا ۔یہ سب تقریب سے صرف سات گھنٹے قبل ہوا ۔یعنی 24فروری کو دوپہر ایک بجے طے ہوا اسی وقت قاری النکاح کوبلوایاگیا ۔اور نکاح کی تمام کاغذی تیاریاں کی گئیں شام بعد نماز مغرب عقد نکاح انجام پایا ۔

دو طرف سے چند رشتہ داروں اوردوست احباب نے شرکت کی۔ کوئی جہیز دیاگیااور نہ کوئی فضول خرچ ہوا۔ عقد کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد مہمانوں کی ضیافت کی گئی ۔ البتہ آپسی مشورے سے فیصلہ کیاگیا کہ دلہن کی رخصی جولائی میں ہوگی اس دوران نوشہ دلہن کی ویزا کی قانونی کاروائیاں کرے گااوردبئی میں رہائش کاانتظام کرے گا۔ تمام مہمانوں کودعوت رسم رونمائی دی گئی تھی چنانچہ مہمان تقریب شادی سے واقف نہیں تھے انھیں بعد نماز مغرب عقد کی کاروائی سے قبل اطلاع دی گئی کہ یہ تقریب رسم رونمائی اب تقریب شادی میں تبدیل ہوگئی ہے ۔تقریب رسم رونمائی سے تقریب عقد سعید میںتبدیل ہونے والی اس سادہ شادی کو سبھی مہمانوں نے کافی سراہا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading