ناندیڑ:غریبوں کو راشن فراہم کیا جائے

چیف منسٹر مہاراشٹرا سے جماعت اسلامی کا مطالبہ

ناندیڑ: 23مارچ۔(ورق تازہ نیوز)کوروناوائرس کے خوف کی وجہ سے بد حال مہاراشٹر میں ایک اندازے کے مطابق تین کروڑ 65 لاکھ مزدور متاثر ہوں گے، جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کے ذمہ داران نے ضلع کلکٹر کے معرفت ایک محضر چیف منسٹر جناب ادھو ٹھاکرے کو دیا ہے۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ ان مزدور پیشہ لوگوں کو اناج اور اہم ضروریات زندگی کا سامان مہاراشٹر سرکار مفت میں مہیا کرے ورنہ بھوک مری سے بہت سی جانیں جا سکتی ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا نہ پھیلے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت اور عوام نے نے جو اقدامات کیے ہیں اسکی وجہ سے گزشتہ 05 مارچ سے ہی سے کاروبار متاثر ہیں اور اب تو پوری ریاست کو لاک ڈاون کیا گیا ہے جسکی وجہ سے مزدور پیشہ لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں انکے پاس ضروریات زندگی کا سامان تو ہے ہی نہیں اور اپنے افراد خاندان کا علاج کروانے کیلیے بھی انکے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں کورونا سے زیادہ بھوک مری اور بروقت علاج نہ ہونے کے سبب اموات ہوسکتی ہیں۔

ناندیڑ ضلع کے ناظم جناب

حامد حسین صاحب نے بتایا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہیکہ مہاراشٹر سرکار فوری اقدامات کرتے ہوئے مزدور پیشہ لوگوں کو دلی حکومت کی طرز پر راشن مہیا کروائے اور ساتھ ہی پنجاب حکومت کی طرز پر 5000 روپیے بھی دئیے جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر مقامی جناب ریاض الحسن عامر صاحب نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبات تو کئے ہیں اسکے علاوہ جماعت اسلامی کی خدمت خلق کی ٹیمیں ناندیڑ میں ان لوگوں کا سروے کررہی ہیں جن کے پاس راشن پانی ِختم ہو چکا ہے اور ایک ہزار کٹ ان کے گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔ان شاء اللہ!!

ریاض الحسن عامر صاحب نے مزید کہا کہ جب آفات نازل ہوتی ہیں تو ہمیں صدقہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور صدقہ تمام بلاوں سے ٹالتا ہے لہذا مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ صدقہ دیں اس سے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے ہم بھی کام کررہے ہیں اور تمام افراد بھی اپنے آس پڑوس کا خیال کریں اور ان کی خبر گیری کریں۔

فاروق شبیبی صاحب پی۔آر۔ او۔ جماعت اسلامی ناندیڑ نے بتایا کہ ہم نے کلکٹر صاحب کو محصر پیش کیا ہے انھوں نے وعدہ کیا ہیکہ ان تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading