دیوبند میں جاری احتجاج ملتوی

دیوبند: ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے اثر کو دیکھتے ہوئے ذمہ داران کی اپیل اور انتظامیہ کی درخواست پر دیوبند کے عیدگاہ میدان میں گزشتہ دو ماہ سے جاری خواتین کا احتجاج4 اپریل تک ملتوی کردیاگیاہے۔

اس دوران خواتین نے افسران کو اس سلسلے میں ایک میمورنڈم سونپا اور عیدگان میدان میں بنے پنڈال میں علامتی طورپر اپنے برقعے او رچوڑیا چھوڑی ہیں۔ ساتھ ہی میمورینڈم میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے برقعوں، چوڑیوں اور پنڈال کو نقصان پہنچایا تو خواتین فوری طورپر عیدگاہ پہنچ کر احتجاج کرنے کو مجبور ہونگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading