ممبئی: (ورق تازہ نیوز )گذشتہ روز ممبئی اور پونے میں سڑکوں پر ہجوم دیکھ کر ریاستی حکومت نے ریاست میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج اس کا اعلان کیا تھا۔البتہ کرفیو سے حسب ذیل سہولیات کو مستثنیٰ رکھا ہے۔
اشیائے ضروریہ ، ادویات ، دواسازی کی فیکٹریوں ، دودھ ، بیکریوں ، زرعی صنعتوں ، پالتو جانوروں کی کھانے کی دکانوں اور کلینکوں پر پابندی نہیں رہے گی۔یہ حسب معمول جاری رہیں گی ۔ ٹیکسی اور رکشہ خدمات بند رہیں گی لیکن اشدت ضرورت پڑنے پر سروس کے استعمال کی اجازت ہے ۔لیکن مسافروں پر پابندی ہوگی۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ٹیکسی میں دو مزید افراد کے ساتھ ساتھ اور رکشہ میں ایک ڈرائیور اور شخص کی خدمات انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔