ناندیڑ:سہسرکنڈآبشارکے پانی کے گڑھے میں گرنے سے ریلوے سپرنٹنڈنٹ کی موت

کنوٹ:13جنوری(ورق تازہ نیوز)سہسرکنڈ آبشار سیاحتی مقام پرتفریح کیلئے ناندیڑ کے ریلوے ہیڈ آفس کے سپرنٹنڈنٹ گوئند راو¿ بسونتے آئے تھے لیکن پاوں پھسل جانے سے انکی پانی میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی ۔ ناندیڑ ریلوے ڈویژن کے ہیڈآفس کے سپرنٹنڈنٹ گوئند راو¿ بسونتے اپنے دوستوں کے ہمراہ سہسرکنڈ آبشار کا خوبصورت منظر دیکھنے کےلئے آئے تھے جب آبشار کے قریب تھے اچانک ان کا پاو¿ں پھسل گیا جس کی وجہہ سے گہرے گڑھے میں گرگئے ۔دوستوں نے انھیں تلاش کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا ۔ اسکے بعد اسلاپور پولس کو مطلع کیاگیا ۔ اسسٹنٹ پی آئی رامیشور کائندے کے علاوہ اے ایس آئی نارائن تانبارے ‘ نیوڑے پاٹل ‘بی ڈی آواترک ‘کے ایم جادھو ‘نامدیو پوٹے ‘ پی بی گاروڑے و راٹھوڑ نے جائے حادثہ پہنچ کر گہرے گڑھے میں عہدیدار کی تلا ش شرو ع کردی لیکن شام تک کوئی پتہ نہیں چلا ۔دوسرے دن صبح دوبارہ تلاش شروع کردی ۔جس کے بعد گوپال راو¿ کی نعش ملی ۔ پانی سے نعش باہر نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔معاملے کی مزید تفتیش اسلاپور پولس اسٹیشن کے اے پی آئی رامیشور کائندے کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading