ناندیڑ:سنجے بیانی کے قتل کا ساتواں ملزم بھی پولیس تحویل میں

ناندیڑ: 2جون ( ورقِ تازہ نیوز) سنجے بیانی قتل معاملہ میں آج 2مئی کو فرسٹ کلاس جوڈیشنل مجسٹریٹ بھنی اِنبسات دیشمکھ نے 10 جون تک دیگر 6ملزموں کے ہمراہ مزید ایک ملزم کو پولیس تحویل میں روانہ کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سنجے بیانی کے قتل کی معلومات کو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نثار تامبولی نے پریس کانفرنس میں پیش کی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سنجے بیانی کے قتل کے معاملہ میں دیگر ملزموں کو بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

جس کو ثابت کرتے ہوئے یکم جون کی نصف شب کو ہردیپ سنگھ عرف ہارڈی، لکی ببن سنگھ سپورے ( 28 سال، ناندیڑ) کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس انسپکٹر سنتوش تانبے اور اُن کے معاون پولیس کانسٹبل نے ہردیپ سنگھ عرف ہاڑی کو آج عدالت میں پیش کیا۔ سرکاری وکیل ایڈوکیٹ مدھولکر نے اس معاملہ میں کئی موضوعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ملزم کو پولیس تحویل میں دینے کی سفارش کی۔ عدالت نے ملزم ہردیپ سنگھ عرف ہارڈی کو دیگر 6ملزمین کے ساتھ 10جون تک پولیس تحویل میں روانہ کرنے کا حکم دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading