ناندیڑ:حیدر پٹرولیم کے پارٹنر نے میرے ساتھ دھوکہ دہی کی :محمدسلطان الدین

ناندیڑ:7 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) حیدرپیٹرولیم کے پارٹنر محمدسلطان الدین ولد محمدشکیل الدین نے آج بروز بدھ کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی اورالزام عائدکیاکہ انکے پارٹنرس نے انکے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے ۔
اس موقع پر انھوں نے اخبار ی نمائندوں کوبتایاکہ سدی خالد حیدر ولد سدی عزیز حیدر ساکن دیگلور ناکہ ناندیڑ کے نام سے منظور دیگلورناکہ حیدرباغ نمبر 1 کے حیدر پیٹرولیم میں محمد سلطان الدین محمدشکیل الدین بھی 50فیصد کے پارٹنر ہے اس طرح کا معاہدہ ان دونوں کے درمیان ہواتھا ۔

اس پمپ کی تعمیر کیلئے سلطان الدین نے اپنی تمام جمع پونجی و اپنے تین فرم (۱)القریش ٹورس اینڈ ٹراویلس ‘(۲) راحت میڈیکل اینڈ ایجنسی۔(۳)ایس ایس فارمااینڈ سرجیکل کی آمدنی پمپ کی تعمیر میں لگادی۔انھیں پمپ کی تعمیر میں تقریبا دو کروڑ87 لاکھ روپے خرچ آیا ۔

پمپ کی تعمیر کے بعداورکمپنی کا لائسنس ملنے کے بعد سدی خالد حیدر اورانکے بھائی نے مل کر محمد سلطان الدین کوپمپ کی پارٹنرشپ دینے سے انکار کرکے دھوکہ دہی کی ۔ محمدسلطان الدین نے مزید کہاکہ ایڈوکیٹ لونے راجندر مانیک راو کے معرفت سدی خالد حیدر کو نوٹس روانہ کیاگیاہے اورعنقریب میں عدالت میں دعویٰٰ داخل کیا جائے گا

سلطان الدین سے جب القریش ٹورس کے عازمین سے لی گئی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہاکہ عازمین سے دو کروڑ 25 لاکھ کی رقم عمرہ و حج روانگی کیلئے بطور اڈوانس لی گئی تھی جس میں اب تک 78 لاکھ روپے متعلقین کوواپس کردئے گئے ہے۔

اس پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ لونے راجندر مانیک راو‘ارشادباغبان کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading