ناندیڑ:7 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپین اتنکر نے گشتی ٹیم کے ذریعہ ہوٹلوں ، فوڈ کورٹ ، ریستوراں اور باروں میں کام کرنے والوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکمہ کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ اگر کوئی مزدور ملازم کورونا سے متاثر ہے تو صارفین کو کورونا وائرس پھیلانے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔
محکمہ سیاحت کی ہدایت کے مطابق ہوٹلز ، فوڈ کورٹ ، ریستوراں اور باروں کو پچاس فیصد صارفین کی گنجایش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن یہاں آنے والے صارفین کادرجہ حرارت اور تھرمل اسکریننگ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی بغیر علامت والے صارف کو داخلہ دیاجائے اورکوویڈ کی علامات والے افراد کوداخلہ نہ دیں اور انکا علیحدہ اندراج کرکے محکمہ صحت اور انتظامیہ کو مطلع کریں۔