ناندیڑ:برقی چوک میں ہتھیار کے ساتھ گھومنے و الا نوجوان پکڑا گیا

ناندیڑ:16مارچ(ورق تازہ نیوز)رات گیارہ بجے قدیم شہر کے برقی چوک میں اسلحہ کے ساتھ گھومنے والے نوجوان کوپولس نے گرفتار کیا ہے ۔ناندیڑضلع میں اسلحہ بندی احکامات نافذ ہے اسکے باوجود 14مارچ کو شب گیارہ بجکر 5منٹ پر برقی چوک میں ایک نوجوان غیر قانونی طور پر اسلحہ اپنے پاس رکھ کر گھوم رہاتھا ۔جسے پولس نے گرفتار کرلیا ۔اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لوہامیں بھی اسلحہ سمیت نوجوان گرفتار

پولس نے گزشتہ شب دیر گئے ایک نوجوان کوہتھیار کے ساتھ گھومنے پرگرفتار کرلیا ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب 15 مارچ کو شہر کے شیواجی چوک میںرات تین بجکر 45منٹ پر نوجوان گھوم رہاتھا پولس نے اسے روک کر رات دیر گئے گھومنے کی وجوہات دریافت کرکے اسکی تلاشی لی اس وقت نوجوان کے پاس سے تیز ہتھیار ضبط کیاگیا ہے ۔حالانکہ ضلع میں اسلحہ بندی عائد ہے۔پولس نے اس احکام کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کردیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading