ناندیڑ اور پربھنی کوچھوڑ کر پورا مراٹھواڑہ کورونا کی لپیٹ میں ‘ 28 مریض ہوگئے

اورنگ آباد : 8 اپریل (یو این آئی)مراٹھواڑہ میں جالنہ اور بیڑ اضلاع جو اب تک محفوظ تھے وہاں بھی ایک ایک مریض کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ کل جالنہ کے دکھی نگر علاقہ میں ایک خاتوں کے رپورٹ مشبت ملی تھی ، جس کے بعد آج بیڑ ضلع کے آشٹی تعلقہ کے گاوں پمپلا میں ایک 63 سالہ شخص کی روپوٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس شخص کو احمد نگر کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ اور بیڑ ضلع کلکٹر نے اس گاوں کے 7 کلو میڑ کے دائرے میں اطراف کے تمام گاوں کی سرحدیں بند کر کے ان گاوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔
بیڑ ضلع میں جس شخص کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اس کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اور اس کا ایک ساتھی تبلیغی جماعت میں احمد نگر گئے تھے۔جہاں وہ 23 مارچ سے مقیم تھے،اور 4 دن قبل اپنے گاوں واپس ائے۔ احمد نگر میں وہ تبلیغی جماعت مرکز دہلی سے اجتماع میں شرکت کے بعد لوٹے ہوئے افراد سے رابطے میں آئے۔ احمد نگر ضلع انتظامیہ کو اس کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد تمام لوگ جو ربط میں آئے تھے ان کو تلاش کیا گیا، اور احمد نگر میں ہی ان کےجانچ کے لیے نمونے روانہ کیے گئے تھے۔ ان دو میں سے ایک کی رپوڑٹ مثبت آئی ہے اور ایک رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔

اورنگ آباد شہر مراٹھواڑہ میں سب سے ذیادہ متاثرعلاقہ بنتا جا رہا ہے۔ اور یہاں روز بہ روز نئے مریضوں کے ملنے سے صورتحال پریشان کن بنتی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ یہاں اب تک 16 مریض مل چکے ہیں جس میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔ اور ایک خاتوں مرض صحت یاب ہو چکی ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کورونا متاثریں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور اب تک مصدقہ مریضوں کی تعداد اب 28 ہو گئی ہے۔ جن میں اورنگ آباد 14، لاتور ضلع میں 8 ، اور عثمان آباد 3 ،جالنہ ہنگلولی اور بیڑ اضلاع میں ایک ایک مریض شامل ہیں۔