جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے لاک ڈاون کی ابتداء ہی میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے بتایا تھا کہ اس لاک ڈاون سے مزدور طبقہ خصوصی طور پر متاثر ہوگا۔ اور اس کے لیے خاص اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا کے اس مطالبے کو قبول کرتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت نے راشن پہنچانے اور دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں کے ساتھ مستحقین تک کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ لیا۔
♦ الحمد للہ! جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے مارچ کے اواخر ہی میں شہر کی ۱۳ پسماندہ بستیوں کی سروے کرکے مستحقین کی فہرست مرتب کی اور ایک ہزار راشن کٹ ان میں تقسیم کی گئیں ۔
♦یہ راشن کٹ ۲۰ کلو اناج، دالیں، شکر پتی اور تیل پر مشتمل تھیں۔ اسکے ۵ کلو اناج اور دالوں پر مشتمل 250 راشن کٹ مستحقین کے گھر پہنچائی گئیں۔ اسکے علاوہ 27 خاندانوں کی طبی و مالی امداد کی گئی۔
♦راشن کٹ بلا لحاظ مذہب و ملت ترجیحی بنیاد پر سفید پوش اور مساکین میں تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعاون کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں لوگوں تک کھانا فراہم کرنا بہت بڑے ثواب کا کام ہے اور اسکا اجر اللہ تعالیٰ کے محفوظ ہے۔ امیر مقامی نے مزید کہا کہ ناندیڑ میں مسلم نوجوانوں نے ہر محلہ میں غریبوں اور مستحقین تک اناج پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن اسکے علاوہ بھی مزید لوگوں تک اناج فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکے لئے ایک اور مرتبہ راشن فراہم کرنے اور حکومت کی جانب سے ملنے والے راشن کی دستیابی کو ممکن بنانے کی کوشش جاری رہنی چاہئے۔
ریاض الحسن عامر
امیر مقامی،
جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ۔