ناندیڑ:18جون ۔( ورق تازہ نیوز)بھوکر تعلقہ کے سیتاکھنڈی گھاٹ میں 18جون کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے مہلک اسلحہ سے وار کرکے ٹرک ڈرائیور کولوٹنے والے چھ لٹیروں میںسے چار کو بھوکر پولس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔جبکہ دیگر دو لٹیروں کی تلاش جاری ہے۔بھوکر ۔ناندیڑ قومی شاہراہ پر بھوکر پھاٹہ کی سمت جارہے مال بردار ٹرک نمبر AP 39-U 5369 کے ڈرائیور نے سیتا کھنڈی گھاٹ میں سڑک خستہ ہونے کی وجہہ سے ٹرک کی اسپیڈ کو کم کردیاتھا ۔جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار چھ لٹیروں نے شب ساڑھے بارہ بجے ٹرک کوروک دی اور ڈرائیور پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اسکے بعدچاقو کی دھاک پر ڈرائیور سے نقد چھ ہزار روپے چھین لئے اورفرار ہوگئے ۔اسکے بعد ٹرک ڈرائیور دوسرے گاڑی کی مدد سے پولس اسٹیشن بھوکر کی سمت روانہ ہوااور یہاں پہنچ کر پولس کو اپنے ساتھ رونما ہوئے واقعہ سے آگاہ کیا ۔اس وقت پی آئی ویکاس پاٹل نے رات کی گشت پرمعمورپولس ملازم سنیل کامڑے اور سریش شری منگلے سے ربط قائم کرکے انھیںفی الفور اسکی اطلاع دی ۔جس کے فوری بعد ان پولس ملازمین نے موٹرسائیکل پرفرار لٹیروں کاتعاقب کیااور دولٹیروں کو ہمت کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ ان دونوں کو پولس اسٹیشن لایاگیااور پوچھ تاچھ میںانکشاف ہوا کہ چھ لٹیروں نے مل کر یہ واردات کو انجام دیا ۔دونوں نے اپنے ساتھیوں کے نام ااور پتے بھی پولس کو بتائے ۔ پی آئی ویکاس پاٹل و پی ایس آئی پونم سوریہ ونشی کی قیادت میں پولس کے دودستے تشکیل دئےے گئے جنہوں نے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ۔ پہلے دستہ کو ناندیڑ میں ایک اور دوسرے دستہ کو بارڈ میں ایک لٹیرا مل گیا ۔ اس طرح چار لٹیرے پولس کی گرفت میں آگئے ۔چھ لٹیروں کے نام اس طرح ہیں ۔ راجو کدم ‘سنیل دھوپٹے ‘ گوپی ناتھ شیڑکے ‘ راجیشور بالاجی ‘تمام ساکنان بورگاوں تعلقہ مدکھیڑ اورگیانیشور ‘ساکن کلمولہ تعلقہ پورنا اور سنکیت چوہان ساکن ناندیڑ شامل ہیں ۔ مفرور راجو کدم اورسنیل کی تلاش جاری ہے ۔ چاروں لٹیروں کی گرفتاری میں پی آئی ویکاس پاٹل ‘ پی ایس آئی پونم سوریہ ونشی ‘ جمعدار امیش کارمُنگے ‘سنیل کامڑے ‘سریش شری منگلے ‘ کرشناتلوارے ‘ دتا کدم نے اہم رول ادا کیا ۔ زخمی ٹرک ڈرائیور پونیا کنٹب راو عمر 47 سال ساکن جنجور ضلع کرشنا ( آندھراپردیش) کی شکایت پر لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔