نافرمان بیٹے نے اپنی دنیا تباہ کرڈالی،ماں باپ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

نوشہرو فیروز(پاکستان) زمین کے چند ٹکڑوں کی خاطر نافرمان بیٹے نے اپنی دنیا تباہ کرڈالی، ماں باپ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔واقعہ صوبہ سندھ میں کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے کوٹری کبیر میں پیش آیا، جہاں دو ایکڑ زمین نام نہ کرنے کی پاداش میں بیٹے نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے ماں باپ سمیت بہن کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ کوٹری کبیر کے قریب گائوں محمد عالم گوندل میں پیش آیا، واقعے کے بعد قاتل موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ لاشوں کوپولیس نے تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading