میڈیا کے نمائندوں ، ملازمین کیلئے ای وی ایم ‘وی وی پیاٹ کی مشق

ناندیڑ: 26ڈسمبر:(ورق تازہ نیوز)آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم ‘وی وی پیاٹ ان نئی مشینوں کااستعمال ووٹنگ کیلئے کیا جائے گی.ان نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں و وی وی پیاٹ کے بارے میں ناندیڑضلع میںشعوربیداری مہم روبہ عمل لائی جارہی ہے ۔

آج ناندیڑ ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں و ضلع کلکٹردفتر کے افسران کیلئے بچت بھون میں ای وی ایم ‘وی وی پیاٹ مشین کے ذریعہ کس طرح ووٹنگ کی جائے گی اسکامظاہرہ کیاگیاہے۔اس مشین کے ذریعہ رائے دہندہ جس امیدوار کوو وٹ ڈالے گااسکا سلسلہ نشان ‘ ونام اورانتخابی نشانی کاسات سکینڈ میں معلوم ہوجائے گا۔ لہذا ہر رائے دہی کو اس بات کا یقین ہوجائے گاکہ انکاووٹ صحیح امیدوار کو ملا ہے۔اس طرح کوئی بھی شک و شبہہ کی گنجائش نہیں رہے گی ۔اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں نے ان مشینوں کے ذریعہ ووٹ ڈالے۔

اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر (الیکشن) دیپالی موتیالے، سب ڈویڑنل افسر پردیپ کلکرنی، تحصیلدار کرن امبیکر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر انیل آلورکر، ڈپٹی تحصیلدار اشونی جگتاپ‘ تحصیل آفس کے ای وی وی ایم ‘وی وی پیاٹ مشین بیداری مہم کادستہ اور مختلف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، ایڈیٹرز، صحافیوں اور ملازمین موجود تھے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading