ناندیڑ:26ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج26دسمبر بروزبدھ قریشیہ ہائی اسکول باراہ امام روڈ ،منیارد گلی ناندیڑ میں ریاست مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر منائے جانے والی خسرہ روبیلا ٹیکہ اندازی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ ہشتم تادہم جماعت کے طلباءوطالبات کو یہ ٹیکے لگائے گئے۔ اس سر گرمی کے منصوبہ کے طورپر طلباءوطالبات کودوپہر کے کھانے کے اوقات میں ترمیم کرکے ٹیکے اندازی سے قبل اہتمام کیا گیا۔

طلباءاور سرپرستان کے اطمینان کےلئے دوہ ماہ قبل بیداری مہم کا پروگرام لیاگیاتھا۔ اس کو مزید تقویت دینے کے لئے آج دوبارہ ڈکر بدیع صاحب کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے سرپرستوں اور طلباءکومطمئن کرتے ہوئے یہ سرگرمی انجام پائی۔ صدر مدرس حامد حسین صاحب کی رہنمائی میں اس پروگرام کے ذمہ دار نوید قریشی کے علاوہ تمام اساتذہ اور عملہ کے تعاون سے ایک دن میں 58% فیصد طلباءوطالبات نے اس ٹیکہ اندازی پروگرام سے استفادہ کیا۔