ناندیڑ: 26ڈسمبر:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے جمعہ، 28 دسمبر کو مہاتما پھلے فنکشن ہال نزد آئی ٹی آئی میں ضلعی ہنر و ترقی روزگار و گائیڈنس سنٹر کی جانب سے روزگار میلہ کاانعقاد کیاگیاہے۔ اس میلہ میں مختلف کمپنیوں کے عہدیداران شرکت کررہے ہیں جو امیدواروں کے انٹرویو لیں گے۔ اسلئے امیدوار میلہ میںشرکت کیلئے آتے وقت اپنے تمام دستاویزات ساتھ میںلائیں۔ اس طرح کی اپیل اسسٹنٹ ڈائریکٹرسکوان نے کی ہے۔