مہاراشٹر کابینی وزیر جیتندر اوہاڑکووڈ19مثبت پائے گئے ،ریاست میں تشویشناک حالات

ممبئی،24اپریل (یواین آئی )مہاراشٹر کے وزیر برائے ہاوسنگ جتیندر اوہاڑ کو حال میں تیز بخار کے سبب اسپتال داخل کیا گیا تھا اور گزشتہ ان کے ٹیسٹ میں کووڈ 19مثبت سامنے آیا ہے ،سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کردی ہے۔اوہار اور ان کے اہل خانہ نے ایک حفاظتی گارڈ کے مثبت پائے جانے کے بعداحتیاطی اقدامات کیے تھے ۔
اس سے قبل وزیرموصوف کی جانچ منفی پائی گئی تھی ،لیکن جمعرات کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے ،جس نے محکمہ صحت کو چوکنا کردیا ہے ۔وہ این سی پی کے ایک سنیئر لیڈر ہیں اور بدھ کو انہیں اسپتال داخل کیا گیا تھا،ان کے رابطے میں آئے متعدد افراد کا بھی علاج جاری ہے۔تبلیغی جماعت کے دہلی اجتماع میں شرکت کرکے لوٹے متعدد افرادکی تلاش کے دوران وہ سینکڑوںافراد کے رابطے میں آئے اور خود اس کی لپیٹ میں آگئے ۔ان کے دوسرے رابطوں میں اگر متاثرہ پولیس اہلکار ، دیگر پولیس اہلکار ، صحافی ، سرکاری افسران سمیت دیگراہلکار ، اور اوہار کا معاملہ سامنے آنے سے ریاست میں تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اگرچہ ایک سینئر وزیر نےاس خبر کی تصدیق کی ، لیکن اب تک این سی پی یا حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔اس مہینے کے شروع میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی باندرہ رہائش گاہ کے نزدیک چائے بیچنے والے کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت کے حکام کو چکنا چور کردیا گیا تھا۔