ناندیڑ: ماہ رمضان کے متعلق ضلع ایس پی وجئے کمار مگر کی مسلمانوں سے اپیل

ناندیڑ: 24 اپریل (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں گزشتہ "جنتا کرفیو” کے بعد سے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے. لاک ڈاؤن کے عرصہ میں مختلف مذاہب کے تہوار جیسے گُڑی پاڈوا ہنومان جینتی ایسٹر شب برات کا انعقاد ہوا لیکن تمام ہی مذاہب کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ہی ان تہواروں کو سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے مختصر طریقے سے منایا.

لیکن اب مسلمانوں کا مقدس ماہ رمضان آج یا کل سے شروع ہونے والا ہے جس کے چلتے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں مسلمانوں سے پہلے ہی علماء کرام نے اپیل کردی تھی کہ اپنی عبادات روزے تراویح و دیگر نمازیں اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں. لیکن کل ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی اپیل کی گئی کہ تمام مسلمان لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھیں.

ضلع ایس پی جناب وجئے کمارمگر نے ٹویٹر پر لکھا

تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی باقاعدگی سے # نماز ، تراویح اور افطار پارٹی کی مذہبی سرگرمیاں انجام دیں۔ عوام جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں . معاشرہ اور اپنے اہل خانہ کی صحت کی دیکھ بھال کریں!

#पोलीसअधीक्षक विजयकुमार मगर यांचे #मुस्लीमबांधवानाआवाहन.

ٹویٹ کا ترجمہ کریں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading