مہاراشٹر میں 26 آبی ذخائر خشک ہوچکے ہیں، صورتحال تشویشناک

ممبئی 18مئی (ایجنسیز) مہاراشٹر میں 26آبی ذخائر اور بند میں پانی کی ذخیرہ 18مئی تک صفر بتایا گیا ہے ،جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔محکمہ آبی ذخائر نے اس کی اطلاع دی ہے۔محکمہ کی ویب سائٹ میں تفصیل جاری کی گئی ہے۔
محکمہ کی جاری تفصیل کے مطابق اونگ آباد ڈیویزن میں گزشتہ سال 23.44فیصد پانی کا ذخیرہ تھا جوکہ کم ہوکر اعشاریہ43فیصد بچا ہے ،اس ڈیویزن میں اورنگ آباد، بیڑ، ہنگولی، پربھنی ،اور عثمان آباد ضلع آتے ہیں،اس ڈیویزن میں واقع ڈیم میں صفر آبی ذخیرہ ہے ،ان میں پیٹھن،منجارا،ماجل گاﺅں،یلدیری، سدھیشور ، لوورترنا،سنا کولے گاﺅں اور دھیدنا شامل ہیں ،جن میں گزشتہ سال آبی سطح زیادہ تھی ،لیکن اس مرتبہ کافی کم ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پونے ،ناگپور،جلگاﺅں اور لوناولہ میں بھی بند کی حالت بہتر نہیں ہے اور سطح آب صفر رہ گیا ہے۔ناسک کے تیس گاﺅں اور ناگپورکے ٹولہ دوہ کی حالت بھی تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔جبکہ کئی گزشتہ سال ان آبی ذخائر میں پانی کافی مقدار میں پایا جاتا تھا۔

مہاراشٹر کی بی جے ۔شیوسینا حکومت پر اس جانب توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ چارا چھاونی میں مویشیوں کو چارے کی فراہم میں بھی لاپروائی برتی جارہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading