ناندیڑ شہر وضلع بھر میں موسلادھاربارش‘نشیبی علاقوں میں پانی داخل

asnaناندیڑ:16جولائی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میں کل پوری رات زبردست وموسلادھاربارش ہوتی رہی ہے جس کی وجہہ سے شہر کے نشیبی علاقوں کےلئے اہم بازاروں میں پانی جمع ہوگیااور بیشتر مقامات پرسڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی تھی ۔جس سے ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کا پتہ چلتاہے ۔ کل بدھ کی شب ناندیڑ و ضلع بھر میں موسلادھاربارش ہوئی ۔ آج صبح سے بھی بارش کی رم ججھم جاری تھی ۔

رات میں ہونیوالی بارش نے سب کے ہوش اڑا دئےے ۔ شہر کے ہنگولی گیٹ انڈربریج میں پانی بھرگیا جس کی وجہہ سے ایک کارڈرائیور کواسکی گہرائی کااندازہ نہیں ہوسکا اور کار پانی میں نصف سے زائد ڈوب گئی۔کا ر کے ڈور آٹومیٹک بند ہورہے تھے اسلئے ڈرائیور فی الفور کار سے باہر نکل گیا ۔اسلئے کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہیں ہوا ۔کرین کی مدد سے کار کو پانی سے باہر نکلاگیا۔جب کبھی بھی تیز بارش ہوتی ہے ہنگولی گیٹ انڈربریج لبریز ہوجاتا ہے لیکن دو دنوں سے بارش جاری تھی اوریہاںپانی جمع ہوگیا تھا اسکے باوجود انتظامیہ نے اسے قبل ازوقت بند نہیں کیا۔hingoli

کل رات کی طوفانی بارش سے قدیم شہرکے ملت نگر ‘ اقبال نگر اور اس سے متصل بیشترعلاقوں کے گھروں میں بارش اور نالیوں کا گندہ پانی داخل ہوگیاجس کی وجہہ سے علاقہ کے ساکنان کورات بھر پریشانی ہوئی۔آج صبح تک بارش کاسلسلہ جاری تھا اسلئے شہر کی بیشترسڑکیں جھیل بن گئی تھی ۔وزیر آباد علاقہ میں بھی کامپلکس کے اندر تک پانی داخل ہوگیاتھا ۔ کھڑکپورہ سے متصل علاقوں میں ہرسال کی طرح امسال بھی بارش نے تباہی مچائی اور واگھی روڈ جانیوالی سڑک مکمل طور پر آمد و رفت کیلئے بند ہوگئی تھی یہاں پر بھی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیااور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading