ممبئی 23،ستمبر(ایجنسیز)مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے نائب صدر اور مہاراشٹرپولوشن بورڈ کے سابق چیئرمین مشتاق انتولے کو حکومت مہاراشٹر نے ریاستی مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی کارپوریشن کا چیئرمین مقررکیا جوکہ اقلیتوں کے تعلیمی اور اقتصادی بہتری کے لیے سرگرم ہے۔مشتاق انتولے اس تقرری پر مسترد کا اظہار کیا ہے۔جبکہ انجمن اسلام صدر اورپدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔
آج شام ایک سرکاری فیصلہ میں یعنی جی آر کے مطابق ریاستی گورنر نے مذکورہ تقرری کی یے۔مشتاق انتولے کومیمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے سیکشن 81 کے تحت مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ، کا صدر مقرر کیا جا رہا ہے۔ یہ تقرری اس حکمنامہ کے جاری ہونے کی تاریخ سے 3 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے،جبکہ حکومت اس تقرری کی مدت کو کم کرنے اوربڑھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہاکہ”میں ذاتی طور پر پُر مسرت ہوں،حکومت نے ایک صحیح فیصلہ لیا ہے ،اور تعلیمی،سماجی اور سیاسی میدانوں میں بہتر کارکردگی کررہے ،مشتاق انتولے کو ایک اہم عہدہ پر فائز کیا،مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کی تعلیمی اور اقتصادی ومعاشی سطح پر بہترین کے لیے تشکیل کی گئی اور اس تقرری سے ملت کو کافی فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
مذکورہ تقرری کے بعد انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ،مشتاق انتولے،ان کی اہلیہ نیلم انتولے اور دیگر سے نائب وزیراعلی اجیت پوار سے ملاقات کی۔اس موقع ایم پی سنیل تتکرے بھی شامل رہے۔مشتاق انتولے مرحوم وزیراعلی عبد الرحمن انتولے کے بھیجے اور داماد ہیں۔جبکہ انجمن اسلام سے تعلیم حاصل کی ۔