مہاراشٹر میں5اکتوبر کے بعد کسی بھی وقت الیکشن کااعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران کا 26 ستمبر سے ممبئی دورہ

ممبئی:23۔ ستمبر( ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹرریاستی اسمبلی کے چناو کی سرکاری سطح پر ہنگامی تیاریوں کاآغاز ہوچکا ہے ۔ الیکشن کمیشن آ ف انڈیا کے افسران 26تا28 ستمبر 2024 ممبئی کادورہ کررہے ہیں۔ اس لئے یہ امکان ہےے کہ5اکتوبر کے بعد کسی بھی وقت مہاراشٹر الیکشن کااعلان ہوسکتا ہے۔

افسران 27 ستمبر کو مختلف سیاسی پارٹیوں ‘ایس پی این او ‘ نوڈل افسران اور سی پی ایم ایف کے نمائندوں اور افسران سے تبادلہ خیال کریںگے۔اس کے بعد عمل درآمد کرنیوالی مشنریز کے افسران کے ساتھ اجلاس کریںگے۔ اُسی دن مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری ‘ پولس ڈائریکٹر جنرل اور اعلیٰ پولس حکام سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کریںگے۔

28 ستمبر کو ضلع کلکٹرس اور پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) بات چیت میں الیکشن تیاریوں کا جایزہ لیجائے گا۔اس کے بعد ممبئی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران ایک پریس کانفرنس میں تیاری سے متعلق معلومات دیں گے۔ اس طرح کا پریس نوٹ کمیشن نے جاری کیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading