مودی، سونیا اور راہل نے منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر سنگھ آج 87 برس کے ہوگئے۔

مودی نے سابق وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور لمبی زندگی کی آرزو کی اور کہا کہ ’’ہمارے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد، میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی آرزو کرتا ہوں۔‘‘

سونیا گاندھی نے قومی تعمیر اور معاشی ترقی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈاکٹر سنگھ کی مستحکم قیادت میں ملک نے مشکل دور میں بھی ترقی کی اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ آج کے حکمرانوں کو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ میں ڈاکٹر سنگھ کی خوشحال اور صحت مند زندگی کی آرزو کرتا ہوں۔‘‘

کانگریس نے بھی اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ’’آج ہم لوگ ان کی عظیم کامیابیوں کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی عشروں تک ہمارے ملک کی خدمت کی ہے اور مخصوص حکمت عملی، انسانیت کے تئیں خود کو وقف کرکے اور ملک کو بااختیار بنانے میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔‘‘

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading