ممبئی پولس کااہم قدم، کوورنا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ممبئی میں 15 جولائی تک کرفیو کا نفاذ

corona-1584332474-1593592407ممبئی: یکم جولائی (یو این آئی)مہاراشٹرا اور بطور خاص ممبئی میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے، اس کے سدِّ باب کے لیے ممبئی پولس نے ایک ایم قدم اٹھاتے ہوئے آج یکم جولائی کی رات بارہ بجے کے بعد سے ممبئی شہر میں 15 دنوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت نافد کیے جانے والے اس کرفیو کے دوران 15 جولائی تک صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے صرف ایمرجنسی خدمات سے متعلق افراد کو اس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عوام کو انتہائی ضروری کام کے لیے صرف 2 کلو میٹر دور تک جانے کی اجازت ہوگی۔ممبئی کے ڈیپٹی پولس کمیشنر پرنئیااشوک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ایک یا ایک سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے، یا کسی بھی طرح کی اور کسی بھی مقام پر بھیڑ بشول مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کے ، جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گیے ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading