
اورنگ آباد یکم جولائی(یواین آئی)مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بدھ کو کورونا وائرس(کووڈ-19)انفکشن کے 192 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5757 پر پہنچ گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ ذرائع کے مطابق کورونا کے نئے معاملوں میں 115 مرد اور 77خواتین شامل ہیں۔نئے کیسز میں 116 اورنگ آباد میونسپلٹی علاقہ سےاور 76 ضلع کے مختلف دیہی علاقوں سے ہیں۔حالانکہ مختلف کووڈ مراکز سے 2741 مریض کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔
ضلع میں فی الحال 2753 کورونا کے سرگرم معاملے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔