ممبئی میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے پر مسلمانوں میں بے چینی،قانونی کمیٹی کی تشکیل

ممبئی ،26مئی ( ایجنسی )ممبئی میں انٹاپ ہل ،وڈالا،اندھیری ،جوگیشوری سمیت مضافات میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے پر مسلمانوں میں بے چینی، قانونی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے تاکہ اس سلسلہ میں قانونی طور پر مقابلہ کیاجائے۔ایک میٹنگ ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کی صدارت میں ہوئی ،جس میں سابق ایم ایل اے یوسف براہانی،معراج صدیقی،سعیدخان شاکر شیخ ،جاویدجمال الدین اور وکلاء،علمائے کرام وغیرہ نے شرکت کی۔

شہر میں بڑے پیمانے بڑی خاموشی سے مساجدکے لاؤڈ اسپیکراتارنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔دیئےگئے۔ صرف جوگیشوری,اندھیری اور اوشیورہ پولیس نے تقریباً پچاس سے زائد مساجد کے ٹرسٹیان کی میٹنگ بلاکرہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے علاقوں میں پولیس کی اس خفیہ اور غیر اعلانیہ کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ پولیس نے کہاکہ شہر میں مساجد سے بڑے لاؤڈ اسپیکر ہٹوائے جارہے جن سے مقرر ڈیسیبل سے زیادہ آواز نکلتی ہے ،اور صوتی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔اس دوران دیگر تہواروں پرااتعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکر پر بھی سوال اٹھائے گئے ۔جبکہ عدالتوں کے حوالے سے کئی سوالات پیش کیے گئے ۔اور کہاگیا کہ سب کے لیے قانون کا ایک جیسا نفاذ ہونا چاہئیے۔

اس میٹنگ میں کئی قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا اور آئ۔فہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے کا فیصلہ کیا گیا اور ایک گیارہ رکنی کمیٹی وزیراعلی دیوندر فڑنویس اور پولیس کمشنر دیون۔بھارتی سے ملاقات کے لیے بنانے کا اعلان کیا گیا۔میٹنگ میں عدالتوں کے فیصلوں کو پیش کیا جائے گا۔جو کہ سبھی مذاہب کے تہواروں پر نافذ ہوتے ہیں۔
ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ اب ہمیں قانونی طورپر پولیس اور انتظامیہ سے گفتگو کرنی تاکہ ہمارے حقوق کو دبانے کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔سیڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور باکس اسپیکر کے لیے درخواستیں دینے کی گزارش کی ۔

واضح رہے کہ سابق بی جے پی ایم پی کریٹ سومیا گزشتہ چھ مہینے سے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر اور ان کی ملکیت کے تعلق سے مہم چلائے ہوئے اور درپردہ پولیس کی مدد لی جارہی ہے۔گزشتہ ہفتہ کئی مسلم وفود کی ملاقاتوں اور وزیراعلی کی یقین دہانی کے باوجود بڑی خاموشی کارروائی کی جارہی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading