ممبئی میں شدید گرمی، ایئرکنڈیشنڈ لوکل ٹرینوں کے مسافروں میں اضافہ سے 1.84 کروڑ زائد آمدنی

ممبئی10مئی ( ایجنسیز) ممبئی میں اپریل سے ہی موسم گرما نے سخت رُخ اختیار کرلیا ہے اور اس کی وجہ سے ویسٹرن ریلوے کے ذریعہ چلائی جانے والی ایئرکنڈیشنڈ لوکل ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے گزشتہ ماہ محکمہ ریلوے کو1.84کروڑزائد آمدنی ہوئی ہے۔جوکہ ایک خوش آئند امر ہے۔

ویسٹرن ریلوے نے 25دسمبر2017سے اپنے روٹ پر اے سی لوکل ٹرینیں چلانے کی شروعات کی تھی ،لیکن ان اے سی لوکل میں کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے مسافرسفرکرنے سے کتراتے ہیں،لیکن اپریل میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،گزشتہ 16مہینے میں 30اپریل تک 24کروڑروپے کی آمدنی ہوئی ہے ،جبکہ اسے ہر ماہ کی آمدنی میں اضافہ سے جوڑا جارہا ہے۔تو اپریل میں زائد آمدنی ہوئی ہے۔

چیف پی آراورویندر بھاٹکر نے کہا کہ اپریل میں 4.47لاکھ مسافروں نے سفر کیا اور اس کی وجہ سے 1.84کروڑ کی زائد آمدنی ہوئی ہے۔جبکہ گزشتہ سال اکتوبر اورمئی میں بالترتیب 1.82کروڑاور 1.68 کروڑہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی شدت کے سبب مسافروں نے اے سی لوکل ٹرینوں کو ترجیح دی ہے،31مئی تک کرایہ وہی رہیگا ،یعنی ویسٹرن ریلوے نے مسافروں کو رجھانے کے لیے کرایہ فرسٹ کلاس سے 1.2گنا زیادہ رکھا ہے جبکہ 31مئی کے بعد اس کو 1.3کردیا جائیگا۔
سی پی آراو بھاٹکر نے کہا کہ 2018-19کے دوران 19کروڑروپے کمائے ہیں،ممبئی کے چرچ گیٹ ۔ویرار سیکشن پر پیر تا جمعہ 12ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading