ممبئی 16 ستمبر (یواین آئی)ممبئی کے مسلمان رہنماؤں اور عمائدین شہر نے ملک کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایوان میں مسلمانوں کی نمائندگی ختم کرنے کی سازش کو اپنے حق رائے دہی اور اتحاد کے بل بوتے پر ناکام بنادیاجائے گا۔
گزشتہ شب جنوبی وسطی ممبئی میں ممبادیوی اسمبلی حلقہ سے کانگریسی ایم ایل اے امین پٹیل کے لیے منعقدہ ایک تہنیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھی مسلمانوں کو اپنا محاسبہ کرنے کابھی مشورہ دیا۔اس جلسہ کا حضرت معین الدین عرف معین میاں ،انجمن اسلام صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی،اسلام جمخانہ کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے یوسف ابراہانی،میمن فیڈریشن کے صدر اقبال میمن کی سربراہی میں ملی کونسل کے روح رواں ایم اے خالد اور سلیم الوارے نے تقریباً دس این جے سوز کے تعاون سے انعقاد کیا گیا کیونکہ امین پٹیل کو شہر کے 36 اراکین اسمبلی کی۔کارکردگی کا جائزہ لینے والی تنظیم پرجا نے مسلسل اول یا دوم نمبر دیا،اس لیے تہنیتی جلسہ منعقد۔کیاگیا۔
معین میاں نے اپنی مختصر اور مدلل تقریر میں کہاکہ ملک کے حالات تشویش ناک ضرور ہیں ،لیکن۔ہمیں مایوس اور ناامید نہ ہونا چاہئے۔انہوں نے امین پٹیل کی بہترین کارکردگی پر ان کی سراہنا کی اور کہاکہ دیگر ارکان کو بھی امین پٹیل جیسے بننے کی کوشش کرنا چاہیے جو کہ عوامی خدمت کے دوران رات دن نہیں دیکھتے ہیں۔ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مسلمانوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان حالات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔تاکہ معاشرہ پیدا بگاڑ کو درست کیا جاسکے اگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو اس بات کا احساس ہوگا کہ ہم امین پٹیل جیسے کام کرنے والوں کی قدر نہیں کرتے ہیں جوکہ بڑی آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔اور بڑی خوش اسلوبی سے عوام کا کام۔کرتے ہیں۔
اس موقع پر اسلام جمخانہ والا کے نومنتخب چیئرمین ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہ۔اری کوشش ہونا چاہیے کہ اپنے ووٹوں کی تقسیم کو روکا جائے اور نفرت وخوف پھیلانے والوں کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کو بھی ناکام کیا جائے جوکہ ہمارے درمیان موجود ہیں ،لیکن منافقت سے باز نہیں آتے ہیں۔اس موقع پر جلسہ کے روح رواں ایم اے خالد نے مہمانوں کا تعارف اور جلسہ کے اغراض ومقاصد پیش کیے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں جس سے بھی ملاقات کی گئی ،ہرکسی نے امین پٹیل کی کارکردگی کی ستائش کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اور خواہش ظاہر کی کہ ایسے کام کرنے والے لیڈر کو دوبارہ اسمبلی کے ایوان میں پہنچایا جائے۔
اس موقع پر سلیم الوارے نے کہاکہ امین پٹیل ایک روایتی سیاستداں نہیں ہیں اور انہوں اپنی ایک الگ شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کی اور ان بہترین کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس تقریب سے میمن فیڈریشن کے صدر اقبال۔میمن،اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد،اردو کارواں کے صدر فرید خان،زینت شوکت ،ڈاکٹریوسف ماچس والا وغیرہ نے بھی خطاب کیا جبکہ سنیئر صحافی جاوید جمال الدین،یونس صدیقی،مشرف شمسی،شہزاد ابراہانی،حافظ متین ،وزیر قادری،نظام الدین راعین،شبانہ شیخ،عرفان گجراتی،اپرنادلوی سمیت اہم شخصیات اور امین پٹیل کے مداح موجود تھے۔