نئی دہلی: عمر صرف ایک عدد ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ جو لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں، وہ اپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزارتے ہیں۔
جو لوگ عمر کے چکر میں پھنس جاتے ہیں وہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ مشکل بنا دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک انکل زبردست انداز میں ڈانس کر رہے ہیں اور ان کی توانائی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔ یہ انکل اکیلے ڈانس نہیں کر رہے بلکہ ایک لڑکی کے ساتھ سالسا ڈانس کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 15 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہی نہیں اس ویڈیو کو لگاتار شیئر کیا جا رہا ہے اور اس پر زبردست تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ لوگ انکل کے ڈانس کی زبردست تعریف کر رہے ہیں۔