
اورنگ آباد، 10 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ ضلعوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 2026 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔صحت کے حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت میں کورونا کے 25 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
آٹھ ضلعوں میں اورنگ آباد میں کورونا سے دس لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 387 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب بیڑ میں سات اموات اور 166 معاملے، لاتور میں پانچ اموات اور 502 معاملے، ناندیڑ میں چار اموات اور 408 معاملے، عثمان آباد میں چار اموات اور 258 معاملے، جالنا میں چار اموات اور 129 معاملے، پربھنی میں ایک موت اور 113 معاملے جبکہ ہنگولی میں 28 معاملے سامنے آئے ہیں۔