
دہلی ، 10 ستمبر (یواین آئی) دو دن تک کمی کے بعد ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد تعداد 44.65 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اس عرصے کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 1،172 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 95،735 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 44،65،864 ہوگئی ہے۔اس دوران 1،172 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 75،062 ہوگئی۔