مراٹھواڑہ میں کورونا سے 27 افراد کی موت، 1000 سے زائد نئے معاملے

اورنگ آباد:(یو این آئی)مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے 1121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار دیر رات علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے 27 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ کے علاقے میں اس وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب تک 1074 ہوگئی ہے، جبکہ علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد 32549 تک پہنچ گئی ہے، حالانکہ اس وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی 20295 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مراٹھواڑہ میں بقیہ مریضوں کا علاج علاقے کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں کیا جارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading