امت شاہ، شیوراج سنگھ چوہان اور بی ایس یدی یورپا جیسی سرکردہ سیاسی شخصیتوں کے بعد اب سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس بات کی اطلاع خود پرنب مکھرجی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ دی ہے۔
انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں کسی اور جانچ کے لیے اسپتال پہنچا تھا، میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔” ساتھ ہی پرنب مکھرجی نے یہ بھی لکھا کہ "میں گزارش کرتا ہوں کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں میرے رابطے میں جو بھی شخص آئے ہیں وہ خود کو آئسولیٹ کریں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔”