ناندیڑ:26ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندوزی کی جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر آج مدینة العلوم پرائمری اسکول منڈھائی میں خسرہ و روبیلا ٹیکوں کا پروگرام منعقد کیا گیا اس سے قبل مسلم علاقوں میں اس مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر افواہ پھیلنے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو ٹیکہ اندوزی کرنے کیلئے تذب بذب کا شکار تھے انکی ان غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے مدینة العلوم پرائمری اسکول منڈھائی میں ایک اولیائے طلباء کی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ماہرین نے روبیلا اورخسرہ کے بارے میں والدین کے سامنے پوری بات رکھی اور اسکے بارے معلومات فراہم کی، جس کے بعد والدین نے چین کی سانس لیا اور۴۲دسمبر کو مدینة العلوم پرائمری اسکول منڈھائی میں روبیلا اورخسرہ ٹیکہ اندوزی کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر رضوان ‘ صدر معلمہ سیدہ عاکفہ بیگم اورنوڈل آفیسرصالحہ بیگم و دیگر معلمات کی عملی کاوشوں سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوااور طلبا و طالبات نے بے خوف وخطرٹیکہ اندوزی میں حصہ لیا۔