مدورئی ،24اپریل (ایجنسیز)مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹوک ‘پر عائد پابندی ختم کردی ہے ۔جسٹس این کیروباکرن اور ایس ایس سندر کی ڈویژن بنچ نے بدھ کو اس معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کے سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹوک ‘پر عائد عارضی پابندی ختم کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے حالانکہ کہاکہ اگر کمپنی کے ذریعہ تسلیم کیے ضابطہ سے متعلق نظام موثر ثابت نہیں ہوتاہے، تو یہ توہین عدالت ہوگی ۔
واضح رہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ نے تین اپریل کو اپنے ایک حکم میں ہندستان میں ٹک ٹوک ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کا استعمال کرنے پر پابندی لگادی تھی ۔اس کےبعد گوگل اور ایپل نے اپنے اپنے پلے اسٹور سے ٹک ٹوک ایپ کو ہٹا لیاتھا۔ایپ پر فحش مواد کوبڑھاوادینے کا الزام لگایاگیاتھا۔
ٹک ٹوک پر پابندی لگانے کے پیچھے یہ وجہ بتائی جارہی تھی کہ اس ایپ کے خلاف عرضی دائر کی گئی ہے ۔