نئی دہلی ،24اپریل (ایجنسیز)قومی تفتیسی ایجنسی (این آئی اے )کی خصوصی عدالت نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی لیڈر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو لوک سبھا انتخاب لڑنے سے روکنے سے متعلق عرضی بدھ کے روز خارج کردی ۔
سادھوی پرگیہ مہاراشٹرا کےمالیگاؤں میں 29ستمبر2008کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کی اصل ملزمہ ہیں جن میں چھ لوگ ہلاک ہوگئے تھے اور 100سے زیادہ زخمی ہوئےتھے ۔
این آئی اے کے خصوصی جج وی ایس پڈلکر نے کہا،’’اس پر فیصلہ کرنا انتخابی افسران کا کام ہے ۔عدالت ملزمہ کو انتخاب لڑنے سے نہیں روک سکتی ۔اس عدالت کے پاس کسی کو انتخاب لڑنے سے روکنے کا قانونی اختیار نہیں ہے ۔عدالت انھیں انتخاب لڑنے سے نہیں روک سکتی کیونکہ یہ انتخابی کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے ۔ ‘‘