محمد بن سلمان کو فوری سزاء دی جائے : خشوگی کی منگیتر

استنبول : مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے جن کا تعلق ترکی سے ہے، پیر کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ خشوگی کے قتل کو لیکر اب یہ حقائق سامنے آگئے ہیں کہ اس میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں تو لہٰذا ولیعہد کو بغیر کسی تاخیر کے اس جرم کی سزاء ملنی چاہئے۔ اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر خشوگی کی منگیتر نے کہا کہ خشوگی ایک بے قصور انسان تھے اور اس کے باوجود بھی ان پر جھوٹا الزام لگاتے ہوئے انہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا لہٰذا سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو بغیر کسی تاخیر کے خشوگی کے قتل کے لئے سزاء ملنی چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading