لاک ڈاون تک 10ویں ‘12ویں کے جوابی پرچوں کی جانچ نہیں

ممبئی: 16 اپریل: (ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاون کے باعث10ویں اور 12ویں کے جوابی پرچوں کی جانچ ایک پیچیدہ مسئلہ بن گیا ہے اسلئے محکمہ تعلیمات نے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاون کے اختتام کے بعد پرچوں کی جانچ ہوگی ۔ محکمہ تعلیمات کے ڈُپٹی سیکریٹری راجندر پوار نے ایجوکیشن کمشنر کو مکتوب روانہ کرکے انھیں اس طرح کی ہدایت دی ہے ۔

مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ 3 مئی تک لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے جاریہ نئے تعلیمی سال میں اسکول کی کشادگی عمل میں نہ لائیں ۔کیونکہ اول تا آٹھویں جماعت کے نتائج 30اپریل تک ظاہر نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔ لاک ڈاون اورکرفیو کے باعث 10ویں اور 12ویں کے جوابی پرچوں کو متعلقہ اساتذہ تک پہونچا مشکل ہے اس طرح جانچ کے بعد یہ پرچے ماڈریٹرتک پہونچنا بھی پیچیدہ عمل ہے اس لئے ان پرچوں کی جانچ جب بھی لا ک ڈاون اورکرفیو ختم ہوگا اس کے بعدکی جائے گی ۔ا س طرح تعلیمی شعبہ کروناوباءکی وجہ سے زبردست متاثر ہوا ہے ۔ طلباءکاتعلیمی نقصان الگ ہوا ہے ۔