ناندیڑ:لاک ڈاون میں فیملی کو نظام آباد سے ناندیڑ منتقل کرنا پولس حوالدارسلیم بیگ کومہنگا پڑگیا

ناندیڑ: 16 اپریل: (ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع میں گزشتہ 23دنوں سے لاک ڈاون ہے اسلئے ضلع کی تمام سرحدوں کو سیل کردیاگیا ہے ۔اس لئے کوئی بھی شخص پولس و ضلع حکام کی اجازت کے بغیر ناندیڑ سے باہر اور ناندیڑ میں داخل نہیں ہوسکتا ہے ۔لیکن ناندیڑ لوکل کرائم برانچ کے پولس حوالدار سلیم بیگ نے لاک ڈاون میں اپنی فیملی کے ممبران کو بذات خود تیلنگانہ ریاست کے نظام آباد شہر سے ناندیڑ لایا ہے ۔

اس معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد ناندیڑ کے ایس پی وجے کمار مگر نے انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں ملازمت سے معطل کرنے کاحکم دیا ہے ۔10اپریل کو ناندیڑضلع کے ایس پی وجئے کمار مگر ایک پروگرام میں دوپہرچاربجے بتایا تھا کہ ناندیڑضلع سے متصل تیلنگانہ اور کرناٹک ریاستوں کی سرحدوں کو سیل کردیاگیا ہے اسلئے کوئی بھی بغیر سرکاری اجازت نامہ کے ناندیڑمیں داخل نہیں ہوسکتا ہے اور کوئی بھی ان ریاستوں سے ناندیڑ ضلع کی سرحد میں نہیں آسکتا ہے ۔ 10 اپریل کی شب کرائم برانچ کے پولس حوالدار سلیم بیگ نے تیلنگانہ ریاست کے نظام آباد میں لاک ڈاون میں پھنسے اپنے افراد خاندان کولانے گئے تھے او رانھیں ناندیڑواپس بھی لایا ۔ اب وہ کس طرح نظام آباد گئے اور واپس کس طرح آئے یہ بھی ایک بڑا سوال ہے ۔

فی الحال ایس پی وجئے کمار مگر کواس بات کا انکشاف ہونے پرانھوں نے سلیم بیگ کو موجودہ نافذ قانون کی خلاف ورزی کامرتکب قرار دیتے ہوئے ملازمت سے معطل کرنے کاحکم آج 16 اپریل کو جاری کیا ہے ۔اس طرح سلیم بیگ کو اپنی ایک غلطی کیلئے معطلی کاسامنا کرنا پڑا ہے ۔اگر وہ چاہے تو محکمہ پولس و ضلع انتظامیہ سے اجازت نامہ لے کر قانونی طو راپنے افراد خاندان کوگھرواپس لاسکتے تھے۔کیونکہ بیشتر مقامات پر ضلع کلکٹرو ایس پی کی اجازت نامہ سے پھنسے ہوئے لوگ اپنے شہروں تک بحفاظت پہنچے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading